واجدبغدادی ہوتا کون ہے مجھے 10 میں سے 2 نمبر دینے والا،نمبر تو وہ دیتے ہیں جنہیں دُنیا جانتی ہے،گلوکار مظہر راہی

واجدبغدادی ہوتا کون ہے مجھے 10 میں سے 2 نمبر دینے والا،نمبر تو وہ دیتے ہیںجنہیں دُنیا جانتی ہے،گلوکار مظہر راہی
واجد بغدادی فوک گلوکاروں کو نمبرز دے رہا ہے سب سے پہلے تو وہ یہ بتائے کہ کیا وہ اس قابل ہوچکاہے کہ دوسرے گلوکاروں کو نمبردے سکے
کھڈیاں خاص(وائس آف ایشیا)یہ ہوتا کون ہے مجھے 10 میں سے 2 نمبر دینے والا،نمبر تو وہ دیتے جنہیں دُنیا جانتی ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور بھنگڑا کنگ گلوکار مظہر راہی نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہناتھا کہ واجد بغدادی فوک گلوکاروں کو نمبرز دے رہا ہے سب سے پہلے تو وہ یہ بتائے کہ کیا وہ اس قابل ہوچکاہے کہ دوسرے گلوکاروں کو نمبردے سکے۔ مظہر راہی کاکہنا تھا کہ پہلے وہ خود کو تو سنبھالے وہ کہاں کا گلوکار ہے میں نے جو اسکے بارے میں سُن رکھا ہے وہ میں یہاں بتانا نہیں چاہتا، بس اتنا ہے کہ نمبر وہ دیتے پیں جنہیں زمانہ جانتا ہے،یہ تو مجھ سے بھی جونئیر ہے،جو خود کاپی گانے گاتا ہے وہ دوسروں کو نمبر دینے چل پڑا ہے اور اس کا اور میرا جوڑ بنتا ہی نہیں۔اس بندے واجد بغدادی نے سرائیکیوں اور پنجابیوں کو لڑانے کی سازش کی ہے،سرائیکی میرے بھائی ہیں ۔مظہرراہی نے کہاکہ یہ سازشی آدمی ہے اس نے سرائیکیوں اور پنجابیوں کو لڑانے کی کوشش کی ہے جبکہ میں سرائیکی بھائیوں کا دل سے احترام کرتا ہوں،سرائیکی لوگ ہمارا فخرہیں، ایک سوال کے جواب میں مظہر راہی نے کہا کہ اسے جانتا کون ہے، ایک محدود ایریئے کا علاقائی سنگر ہے،جبکہ میں کراچی سے خیبر تک پروگرام کرتا ہوں، اسکا اور میرا لیول نہیں بنتا، میں اسے کیا جانوں،حیرت ہے کہ یہ اپنی پوڈ کاسٹ میں بطور ایکسپرٹ موسیقار کے مجھے نمبر دیگااگر مجھے نمبر دیں تو غلام علی خان صاحب دیں، شفقت امانت علی خان، راحت فتح علی خان،سجاد علی دیں جو موسیقی کو سمجھتے،جانتے ہیں یہ وہی مثال ہوئی ”’ پا نہ پڑھی تے پہلے پاھی چڑھی” یہ خود میرے گانے کاپی کرکے گاتا ہے اور جونئیر ترین بندہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top