اللہ کا شکرہے اس نے پاکستان کو عزت بخشی. حاجی محمد طفیل ٹیپو

لاہور(وائس آف ایشیا ) حاجی محمد طفیل ٹیپو وائس چیئرمین وائس آف ایشیا نیوز نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا اگلا دور خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان، فیلڈ مارشل اور نائب وزیرِ اعظم کی مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جسے پوری پاکستانی عوام سمیت مشرق وسطیٰ کے امن پسند لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ، تیل کی ترسیل میں بہتری ہوگی اور عالمی منڈیوں میں استحکام پیدا ہوگا، جس سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر تیل اور توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے اثرات کو فوری طور پر پاکستان کی عوام تک منتقل کیا جائے۔ تاکہ صنعت و تجارت کو ریلیف ملے اور معیشت کا پہیہ تیزی سے گردش کر سکے۔ پاکستان اپنی متحرک اور دور اندیش قیادت کے تحت خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور عالمی برادری میں ہمیشہ ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top