اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
نیو یارک , مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ورچوئل اداکارہ ٹلی نورووڈ جلد اپنی پہلی فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ورچوئل اسٹوڈیو پارٹیکل 6 نے اعلان کیا ہے کہ وہ  کے نام سے ایک فیچر فلم تیار کرے گا، جسے زیادہ تر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنایا جائے گا، تاہم اس میں انسانی مصنفین، تکنیکی ماہرین اور اداکار بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
فلم کا عنوان  اس تصور کی عکاسی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو انسانی اقدار اور مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد کس طرح درپیش ہے۔پارٹیکل 6 کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلائن وین ڈر ویلڈن کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اعلیٰ معیار کی کہانی پر مبنی فلم سازی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، لیکن اس کے لیے انسانی مہارت، تخلیقی صلاحیت، درست فیصلہ سازی اور وقت کی ضرورت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میں وہی فلم ساز کامیاب ہوں گے جو روایتی کہانی سنانے کی مہارت کو نئی اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مؤثر انداز میں استعمال کریں گے اور  اسی تصور کو عملی شکل دینے کی کوشش ہے۔اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جبکہ ریلیز کی تاریخ بھی تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔دوسری جانب ہالی ووڈ کی مختلف یونینز اور معروف اداکاروں، جن میں اسکارلیٹ جوہانسن اور کیٹ بلانشیٹ شامل ہیں نے مصنوعی ذہانت اور اس کے جنریٹو ٹولز کے ذریعے کاپی رائٹ شدہ تخلیقی مواد کے استعمال پر واضح حدود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top