فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان مہاجرین پر مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی

وینکوور (وائس آف ایشیا) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین پرمشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔
افغانستان کی خواتین پر مشتمل پناہ گزین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہلیت دے دی گئی ہے، جو طالبان کی حکومت کے بعد تقریباً 5 سال قبل اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے اپنے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت اس پناہ گزین ٹیم کو تسلیم کیا گیا ہے جو افغان ویمن یونائیٹڈ کے نام سے کھیلتی ہے۔
فیفا نے غیرمعمولی حالات میں ٹیم رجسٹرکرنے کا اختیاراستعمال کیا اور افغان ویمنز یونائیٹڈ ٹیم کو افغانستان کی قومی ویمنز ٹیم کا درجہ دے دیا۔

فیفا کا کہنا ہے کہ افغان ویمنز ٹیم پہلی بار آفیشل قومی ٹیم کے طور پر کھیلے گی۔ اگرچہ اب یہ ٹیم 2027ء میں برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتی، تاہم وہ 2028ء میں لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہے۔
فیفا کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغان ویمنز یونائیٹڈ کی جانب سے شروع کیے گئے اس خوبصورت سفر پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ہمارا مقصد انہیں، اور دیگر فیفا رکن ایسوسی ایشنز کو، جو کسی فیفا مقابلے کے لیے قومی یا نمائندہ ٹیم رجسٹر نہیں کر سکتیں، متعلقہ کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر اگلا قدم اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top