مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کا وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر صاحب کا ایران امریکہ جنگ رکوانے اور بہترین ثالث بننے پر اظہار تشکر
مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کا وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر صاحب کا ایران امریکہ جنگ رکوانے اور بہترین ثالث بننے پر اظہار تشکر
( ارشاد احمد شاد )
چوہدری خالد مسعود سندھو صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ قصوری سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری خالد نیک گجر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سردار عبدالغفور ڈوگر صدر تعلقات عامہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ میاں شہزاد ڈولہ صدر تعلقات عامہ ضلع اوکاڑہ و دیگر احباب نے پاکستان کی ثالٹی پر کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر ادا کیا الحمدللہ پاکستان کے لیے یہ ایک عظیم لمحہ فخر ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں ہمارے وطن عزیز پاکستان نے نہایت دانشمندی تدبر اور بصیرت کا مظاہرہ کیا یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی سفارتی قوت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی ایک روشن مثال دی ہے ہم دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی مدبرانہ قیادت نے اس اہم مرحلے پر بہترین رہنمائی فراہم کی اسی طرح افواج پاکستان کے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جناب جنرل عاصم منیر صاحب کی بصیرت حکمت عملی اور قیادت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک صورتحال میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ۔یہ کامیابی صرف حکومت یا اداروں کی کامیابی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے اللہ تعالی ملک پاکستان کو مزید عزتیں عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین



تبصرہ کریں