بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی۔

گزشتہ سال 3 مئی کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربہ سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔

ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے اور 450 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام دیا۔