وزیراعظم آفس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

وزیراعظم آفس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تعلیم، صحت اور قومی ترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیراعظم آفس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تعلیم، صحت اور قومی ترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے ملک کی پہلی پانچ سالہ جم سٹون پالیسی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی بھی منظوری دے دی۔اسی طرح وزیر اعظم کے نوجوانوں کے سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 3ارب 91کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، وزیر اعظم آفس کیلئے 16کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری نارتھ کے ہسپتال کیلئے 48کروڑ روپے، وزیر اعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب یکم فروری سے 1989کے جموں کشمیر مہاجرین کیلئے گزارہ الانس ساڑھے تین ہزار سے بڑھا کر 6ہزار روپے ماہانہ کرنے کی اور ای سی سی نے 30جون تک گزارہ الاؤنس کیلئے 58کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی ملازمین کے پنشن واجبات کیلئے ایک ارب روپے مختص، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیتے ہو کہا کہ ادارے کے 30فیصد حصص مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ نیشنل لاجسٹک سیل کے حوالے کیے جائیں گے۔ علاومہ ازیں ای سی سی نے ملک کی پہلی جم سٹونز 2026-30کی بھی منظوری دے دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top