پاکستان مرکزی مسلم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی حافظ عبد الروف

دیپالپور ( زاھد لکھوی سے )پاکستان مرکزی مسلم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی حافظ عبد الروف ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالروف مدیر شعبہ دعوت و اصلاح تربیتی نشست برائے کارکنان میں کیا گیا یہ ملک کلمہ طیبہ لا الہ الااللہ کی بنیاد پر بنایا گیا اس کو مزید آگے بڑھانے کےلئے ہم سیاست میں آئے ہیں تاکہ اس ملک کو مہنگائی بےروزگاری کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ہم خدمت خلق کی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ ملک پاکستان کے اندر زلزلہ سیلاب یا کوئی سانحہ ہو ہم اپنے بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کرتے رہیں گے ہمارے مقاصد صرف ووٹ کی حد تک نہیں بلکہ اپنے بھائیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا بھی ہے اسی بنیاد پر ہم نے پہلے مرحلے میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اب ان یونین کونسل میں مسلم لیگ ہاؤس دفاتر اور سیاسی ڈیروں کے افتتاح کر رہے ہیں تاکہ اپنے ملک کے باسیوں کی ان کی دہلیز پر خدمت خلق کر سکیں وہ واپڈا گیس واسا پانی سیوریج سسٹم یا کوئی مسائل درپیش ہوں ان کا فوری طور پر حل کیا جا سکے اس کنونشن سے مولانا نصرجاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ملک پاکستان میں تیراکی کے حاضر جوان کے نام سیشن اور ورکشاپ چل رہی ہیں تاکہ اپنے ملک کے اندر کسی بھی سیلاب یا اللہ نہ کرے کوئی بھی آفت آئے تو بروقت اس سے بچا جا سکے مولانا رمضان منظور انجینیر حارث ڈار پاکستان مرکزی مسلم لیگ صدر وسطی پنجاب نے کہا اس وقت ہم گراس روٹ لیول پر عوام الناس کی خدمت خلق کرنے کےلئے علاقوں میں پہنچ رہے ہیں تاکہ ہر طرح کی تربیت اور دیگر خدمات انجام دی جاسکیں جن سے ہر مکتبہ فکر کے حوالے سے کوئی کمی باقی نہ رہے غازی ابو القاسم حافظ محمد نعیم جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ نے اپنی ٹیم اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس گرمی کی شدت میں آپ کا ضلع کے دور دراز علاقوں سے آنا اور اس حبس کے موسم میں بیٹھ اپنے قائدین کی بات کو سننے پر میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں مزید اس تربیتی نشست سے قاری حفیظ اللہ بلوچ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ مولانا عبد العزیز مدنی حنظلہ عماد میڈیا کے زمہ دار معظم چوہدری سرپرست اعلیٰ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ اور میاں شہزاد ڈولہ ڈویثرنل صدر فوکل پرسن تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد عثمان شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر وسیم شوکت صدر یوتھ لیگ ضلع اوکاڑہ و دیگر کارکنوں اور زمہ داران بھرپور حصہ لیا اور ایک عزم و ہمت کے ساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ میں بھرپور الیکشن بھی لڑے گی اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے کامیاب بھی ہوگی ان شاءاللہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top