چونیاں: محمدی پور سے چونیاں آنے والا تیز رفتار رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سجاد ولد محمد لطیف سر پر شدید چوٹ لگنے سے جاں بحق

چونیاں: محمدی پور سے چونیاں آنے والا تیز رفتار رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سجاد ولد محمد لطیف سر پر شدید چوٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ محمد شکیل، وحید اور اسامہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے دو زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چونیاں منتقل کیا جبکہ ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق شخص کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top