کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار
فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں شیڈول ہے، روپرٹ
لزبن(وائس آف ایشیا)کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اپنے کیریئر کا چھٹا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، اس متعلق حتمی اعلان ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں شیڈول ہے،41 سالہ فارورڈ کے پاس انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شرکت 226 اور سب سے زیادہ گولز 143 کا عالمی ریکارڈ ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اُن چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اب تک پانچ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔پانچ بار بیلن ڈی اور Ballon d Or کا اعزاز جیتنے والے رونالڈو جنوری 2023 سے سعودی عرب کے کلب النصر کی طرف سے کھیل رہے ہیں،وہ پرتگال کے گروپ مرحلے کے تمام میچز کھیلنے کے اہل ہیں کیونکہ نومبر میں جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں ریڈ کارڈ ملنے کے بعد تین میچوں کی ممکنہ پابندی سے بچ گئے۔پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹنیز نے اسکواڈ کا اعلان کیا، اس میں برونو فرنینڈس بھی شامل ہیں جن کی نظریں پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ اسسٹس کا ریکارڈ اپنے نام کرنے پر ہیں۔
