ملتان ( ) ملتان باربر ہیر ڈریسر بیوٹیشن اینڈ فیڈریشن جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاءالحق، صدر مختیار احمد شیخ اور آل پاکستان سلیمانی ہیئرڈریسرز فیڈریشن نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہیئرڈریسرز اور بیوٹی سیلونز کو رات 9بجے کاروبار بند کرنے کے لاک ڈاو ¿ن سے استثنیٰ دیا جائے جیسا کہ دیگر خدماتی شعبوں، گروسری اور کریانہ اسٹورز رات 10بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے ملک بھر میں ہیئرڈریسرز سے وابستہ 90 فیصد سے زیادہ لوگ کرائے کی دکانوں میں کام کرتے ہیں اور خود بھی کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیںدکان کا کرایہ، بجلی کا بل، گیس کا بل، گھر کا خرچ، بچوں کی فیس سب کچھ اسی دکان سے نکلتا ہے 9بجے کے لاک ڈاو ¿ن کے بعد ہماری آمدنی آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے بہت سے کاریگر بے روزگار ہو چکے ہیں اور دکانیں بند ہونے کے قریب ہیں جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاءالحق کا کہنا تھا کہ ہیئرڈریسرز کا شعبہ ایک “خدماتی شعبہ” ہے جیسے گروسری، کریانہ اسٹورز ،میڈیکل اسٹورز، تندور، ریسٹورنٹ، پٹرول پمپ اور بیکریوں کو رات گئے تک کام کی اجازت ہے کیونکہ وہ عوامی ضرورت ہیں اسی طرح حجامت اور شیو بھی ایک بنیادی ضرورت ہے شادی بیاہ، عید تہوار، جمعہ یا کسی ایمرجنسی کے لیے لوگ رات کو ہی ہمارے پاس آتے ہیں انہیں رات 9بجے کے بعد مایوس لوٹانا پڑتا ہے فیڈریشن نے حکومت کے سامنے تین نکاتی مطالبہ رکھا ہے ہیئرڈریسرز ، بیوٹی سیلون اور جینٹس پارلرز کو توانائی بچت لاک ڈاون سے مکمل استثنیٰ دیا جائے یا کم از کم رات 10 بجے تک کام کی اجازت دی جائے ہیئرڈریسرز کو باضابطہ طور پر “خدماتی شعبہ” قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے فیڈریشن کے عہدیداروں کو بلا کر ان کے مسائل سنے جائیں اور پالیسی بنانے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ملتان باربر ہیر ڈریسر بیوٹیشن اینڈ فیڈریشن جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاءالحق، صدر مختیار احمد شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ توانائی بچت کے نام پر لگائے گئے 9بجے کے لاک ڈاو ¿ن نے ہیئرڈریسرز کمیونٹی کا معاشی قتل کر دیا ہے یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہمارے گاہک عام طور پر دفاتر، دکانوں اور کاروبار سے فارغ ہو کر شام 9بجے کے بعد ہی سیلون کا رخ کرتے ہیں لیکن ہمارا ٹائم عام دوکانداروں جیسا کر دیا گیا ہے گاہک آتا ہے اور ہم شٹر ڈاون کر رہے ہوتے ہیں جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاءالحق نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری ریلیف نہ دیا تو ملک بھر کے ہیئرڈریسرز سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے ہم پرامن لوگ ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، ملک کے شہری ہیں ہمارا چولہا بند ہو گیا تو ہم کہاں جائیں؟ وزیراعظم شہباز شریف خود لاہور سے ہیںوہ ہمارا درد سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے کاروباری افراد پر رحم کریں۔”
