🔴 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر مشیر کا اعلان :

🔴 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر مشیر کا اعلان :
ممکنہ نئی جارحیت کا جواب کسی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا؛

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کے سینئر مشیر نےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جارحیت کی گئی تو امریکہ کے حملے میں مدد دینے والا کوئی بھی ملک یا فورس جائز ہدف بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ہتھیار خود تیار کرتا ہے، اس لیے بیرونی عوامل اس کی دفاعی صلاحیتوں کو متاثر نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق ایران کے میزائل، اسرائیل اور خطے میں تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ “خلیج فارس میزائل” امریکی بحری بیڑے کو خطے سے باہر نکالنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی میزائلوں نے پچھلی جنگ میں اسرائیل کے دفاعی تحقیقاتی مرکز وائز مین انسٹی ٹیوٹ، صحرائے نیگیو اور ایٹمی شہر ڈیمونا کو نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ممکنہ جوابی حملے کی جغرافیائی حدود مقرر نہیں ہوں گی اور خطے میں کوئی بھی مقام امریکیوں کے لئے محفوظ نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top