آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، فخر زمان و صائم ایوب دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، فخر زمان و صائم ایوب دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی
فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ
لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ایک بیان میں پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top