پتوکی
خاتون پر شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ تشدد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خواتین پر تشدد ریڈ لائن کو چیلنج کر دیا میڈیکل رپورٹ جاری۔ 5 دن گزر گئے تاحال پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں متاثرہ خاتون کی وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے فوری انصاف فراہم کرنے اور متعلقہ پولیس زمہ داران کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سخت کارروائی کرنے۔ فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ ۔قصور کے تھانہ سرائے ۔مغل کی حدود ھلہ میں مریم نامی خاتون پر اس کے شوہر اور سسر کی جانب سے آئے روز مبینہ تشدد کا معاملہ سامنے آگیا متاثرہ خاتون کی جانب سے میڈیکل معائنہ اور قانونی کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی درخواست کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر اور سسر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسے جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے متعلقہ حکام سے میڈیکل معائنہ کروانے کے بعد واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست کی۔ 4 اگست کو دی گئی درخواست میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں آنے والی چوٹوں کا طبی معائنہ کروانے اور میڈیکل رپورٹ جاری ہونے کے باوجود تاحال پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں معاملہ تگڑی سفارش یا پیسے کی چمک متاثرہ خاتون نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور آئی جی پنجاب۔آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل اور ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان سے فوری نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی استدعاء کی ہے۔
