راجہ جنگ دفعہ324 اقدام قتل کیس SHO اور Asi کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

راجہ جنگ دفعہ324 اقدام قتل کیس: ملزم کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد مبینہ رشوت لے کر چھوڑنے کا الزام۔ SHO اور Asi کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
راجہ جنگ قصور (انویسٹیگیشن سیل سے ) تھانہ راجہ جنگ میں درج اقدام قتل دفعہ 324 کہ مقدمے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم عبدالحنان بٹ ولد ناصر اقبال بٹ کو لاہور کے علاقے مزنگ سے گرفتار کیا گیا، تاہم الزام ہے کہ متعلقہ SHO انسپکٹر علی اکبر اور Asi تنویر نے ملزم سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا، جس کے باعث مقدمے کی تفتیش پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے،اور ملزمان منشیات سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں لیکن گرفتاری کے باوجود اسے قانون کے مطابق کارروائی مکمل کیے بغیر چھوڑنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔اور اب ملزمان مدعی مقدمہ کو جان سے مارنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں اس صورتحال پر مدعی اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔شہریوں نے RPO سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ SHO کے کردار کی شفاف انکوائری کرائی جائے، اگر رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ انصاف کی بالادستی برقرار رہے اور عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بحال ہو۔.

 

راجہ جنگ دفعہ324 اقدام قتل کیس SHO اور Asi کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
راجہ جنگ دفعہ324 اقدام قتل کیس SHO اور Asi کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top