بیوی کی ناراضگی پر خاوند نے اپنے دو کمسن بیٹوں سمیت خودکشی کر لی

بیوی کی ناراضگی پر خاوند نے اپنے دو کمسن بیٹوں سمیت خودکشی کر لی

رینالہ خورد کے نواحی علاقے شوکت آباد بائی پاس کے قریب پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی ناراضگی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں خود بھی کھائیں اور اپنے دو کمسن بیٹوں کو بھی کھلا دیں، جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ رینالہ خورد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ واقعے کے وقت خاندان کا ایک بچہ کام پر گیا ہوا تھا، جس کے باعث وہ محفوظ رہا، جبکہ بچوں کی والدہ ایک روز قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ مبینہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ki

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top