شادی کے اڑتیس سال بعد جاکر
تریسٹھ سال کی عمر میں جنم!
آذربائیجان کی 63 سالہ خاتون نے ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا ہے، جو شادی کے 38 سال بعد ان کی پہلی اولاد ہے۔ یہ خبر معروف طبی ماہر ڈاکٹر نادر مخرموف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی، جن کے مطابق یہ کیس تولیدی طب کے شعبے کی نمایاں کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے۔ خاتون اور ان کے شوہر 38 سال سے اولاد کی خواہش رکھتے تھے اور پچاس، ساٹھ کی دہائی میں پہنچنے کے باوجود انہوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ برسوں کے علاج کے بعد جدید معاون تولیدی طریقہ کار (اسسٹڈ رپروڈکٹو ٹیکنالوجی) کی مدد سے حمل ممکن ہوا۔ ساٹھ سال کی عمر کے بعد بچے کی پیدائش دنیا بھر میں انتہائی نایاب سمجھی جاتی ہے اور عموماً آئی وی ایف جیسی جدید طبی تکنیکوں کی بدولت ہی ممکن ہو پاتی ہے۔ یہ خبر آذربائیجان سمیت عالمی سطح پر زیرِ بحث ہے،
