رینالہ خورد کے علاقہ 3ون اے ایل میں نمبرداری حاصل کرنے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

رینالہ خورد کے علاقہ 3ون اے ایل میں نمبرداری حاصل کرنے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،علاقہ میدان جنگ میں تبدیل فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ،حالت تشویشناک،شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
وی او۔۔۔۔۔
رینالہ خورد کے نواحی علاقہ 3ون اے ایل میں نمبرداری حاصل کرنے کے لئے دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا عبد الغفور گروپ نے فائرنگ کرکے اللہ دتہ گروپ کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کی شناخت احمد علی ،انتظار اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے دو دن قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی جانب سے گاوں کی نمبرداری کے لئے عبد الغفور گروپ کو نامزد کیا گیا تھا جس پرجشن مناتے ہوئے عبد الغفور گروپ کی جانب سے گاوں میں شدید ہوائی فائرنگ کی تھی جس پر پولیس کی جانب سے کوئی ایکش نہیں لیا گیا تھا ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جارہا ہے

See less

48

3

10
<img class="x16dsc37" role="presentation" src="data:;base64, ” width=”18″ height=”18″ />
<img class="x16dsc37" role="presentation" src="data:;base64, ” width=”18″ height=”18″ />

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top