سابق ایس ایچ او حویلی لکھا کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج

اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز کے حکم پر سابق ایس ایچ او حویلی لکھا کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج
تھانہ صدر دیپالپور کے سابق ایس ایچ او چوہدری سرور کے خلاف کرپشن کے الزام میں تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ نمبر 536/26 درج کر لیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوہدری سرور اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید راشی ظالم سابق ایس ایچ او کے اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے
ویلڈن ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ضلع بھر کی عوام کا خراج تحسین See less

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top