سرگودھا (وائس آف ایشیا) رشتہ کے تنازعہ پر مشتعل نوجوان دیور نے فائرنگ کر کے اپنی بھاوج کو بیٹی اور نوکرانی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا جس کی اطلاع مقتولین ماں بیٹی سمیت تینوں خواتین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی کے گاں میلووال میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان سوتیلے دیور نے فائرنگ کر کے اپنی بیوہ بھاوج کو اس کی یتیم بیٹی اور گھریلو ملازمہ سمیت قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جس میں مقتولین خواتین کی شناخت 47 سالہ فرحت بی بی،40 سالہ نورین بی بی اور 21 دوشیزہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی جن کی نعشوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ میانی پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
