سلہٹ ٹیسٹ کے بعد شان مسعود و کھلاڑیوں کی قربت فاصلوں میں بدل گئی
اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بعد کپتان شان مسعود اور کھلاڑیوں کے درمیان قربت فاصلوں میں بدل گئی۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد باہمی رابطے نہ ہونے کے برابر رہے، کپتان شان مسعود شکست کے بعد خاصے افسردہ اور مایوس تھے، شکست کے بعد ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو بھی بہت کم رہی۔وطن واپسی کے دوران بھی باہمی بول چال اور رابطے کا فقدان رہا، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے، مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کے استعفے یا ان کے ہٹائے جانے کی صورت میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داری سونپی جائے گی۔
