لاہور (تجمل عباس بھٹی سے)سی سی ٹی وی فوٹیج سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل چھینے والا گروہ گرفتار
ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے ٹریس کرکے گروہ کو گرفتار کیا
ملزمان راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے تھے، ایس پی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
ملزمان نے عید کے روز نجی سوسائٹی میں خاتون سے پرس چھینا تھا، ایس پی ماڈل ٹاؤن
ملزمان ابتک درجن سے زائد خواتین سے پرس اور موبائل چھینے کی وارداتیں کر چکے ہیں
گرفتار گروہ سے چھینے گئے 4 موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد، ایس پی اسد علی
ملزمان عاصم اور ناصر چوری ڈکیتی، سنیچنگ کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں
سکیورٹی کے حوالے سے ڈویژن میں پٹرولنگ مزید بڑھا دی گئی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی
