صدر پاکستان سے ملنے والا ہلال امتیاز اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی،ایکس پر تصویر پوسٹ
لاہور(وائس آف ایشیا) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔
٭٭٭٭٭
