عاشورہ کی فضیلت کی وجہ حضرت حسینؓ کی شہادت نہیں۔ حاجی محمد طفیل ٹیپو

عاشورہ کی فضیلت کی وجہ حضرت حسینؓ کی شہادت نہیں۔ حاجی محمد طفیل ٹیپو

یوم عاشورہ کی اہمیت حضور نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک سے بھی قبل کی ہے۔ معززین سے گفتگو

لاہور (نامہ نگار)وائس چئیرمین وائس آف ایشیا نیوز حاجی محمد طفیل ٹیپو نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ محرم کی 10ویں تاریخ کو کہا جاتا ہے٬ یہ دن اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت و برکت کا حامل دن ہے اور عاشورہ کے دن کی فضیلت کی وجہ آخری نبی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا واقعہ پیش آنا نہیں بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک سے بھی قبل عاشورہ کا دن مقدس ہے یعنی یومِ عاشورہ (10محرم الحرام) کی تاریخی اور مذہبی اہمیت حضور نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک سے بھی قبل کی ہے تاہم آپ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کے عمل سے اس دن کی حرمت و فضیلت مزید اجاگر ہوئی ان خیالات کا اظہار حاجی محمد طفیل ٹیپو نے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد طفیل ٹیپو نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، یہ فنا نہیں بلکہ ایک نئی اور ابدی زندگی کا آغاز ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top