فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی دفاعی قوت ناقابل تسخیر
شہداء کے خون سے سینچا گیا وطن، دشمن کے ہر سازش کو ناکام بنانے کا عزم
اسلام آباد (وائس آف ایشیا نیوز) – حاجی محمد طفیل ٹیپو، وائس چیئرمین وائس آف ایشیا نیوز
پاکستان کی مسلح افواج، خصوصاً پاکستان آرمی، قوم کی بقا اور سلامتی کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔ حال ہی میں بھارت کے ساتھ پیش آنے والے تنازعہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادر اور حکمت مندانہ قیادت نے نہ صرف دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا بلکہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پوری طرح محفوظ رکھا۔ یہ وہ لمحات تھے جب پوری قوم نے متحد ہو کر اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کی قیادت میں پاکستان آرمی نے نہ صرف جدید جنگی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کی بڑی تعداد میں نفری اور اسلحے کے باوجود پاکستان کی سرحدوں کو ناقابل تسخیر ثابت کیا۔ ان کی دور اندیشی، بے مثال بہادری اور فوجی افسروں و جوانوں کے ساتھ گہری ہم آہنگی نے پوری قوم کو یہ یقین دلایا کہ جب تک ہمارا آرمی چیف جیسا لیڈر موجود ہے، پاکستان پر کوئی آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ نہ ڈرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے – یہ پیغام فیلڈ مارشل صاحب کی قیادت میں ہر پاکستانی کے دل میں گونج رہا ہے۔
اس موقع پر ہم اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ جوان جو وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، ان کے خون سے ہی یہ ملک قائم اور محفوظ ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کی یاد میں پوری قوم نے حلف اٹھایا ہے کہ ہم پاکستان کی بقا کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
پاکستان آرمی نہ صرف ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں کامیاب ہے بلکہ سرحدی حفاظت اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کی کارکردگی مثالی ہے – انہوں نے فوج کو جدید خطوط پر منظم کیا، جوانوں کے مورال کو بلند رکھا اور قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا۔
پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ کسی بھی منفی پروپیگنڈے یا دشمن کی سازشوں سے متاثر نہ ہو۔ ہمارا آرمی ہمارا فخر ہے، ہمارا تحفظ ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد! پاکستان آرمی پائندہ باد! پاکستان زندہ باد
