مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں نہ چلانے کا معاملہ
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ نے صدر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی شیخ محمد لطیف شاہد کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کی طرف سے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 اکتوبر 2025 کے حکم پر آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت نے الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے متعلق درخواست چھ ہفتوں میں قانون کے مطابق نمٹانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات نظر انداز کرنا توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے، مانگا منڈی سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مانگا منڈی کے طلبہ و طالبات محفوظ اور سستی سفری سہولت سے محروم ہیں اور طالبات گھنٹوں بس سٹاپس پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں، بزرگ، خواتین اور خصوصی افراد کو روزانہ سفری مشکلات کا سامنا، لاہور اور گردونواح کے شہریوں کو یکساں سفری سہولیات فراہم کی جائیں، مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں چلانا عوامی ضرورت ہے، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہر شہری کا حق ہے، مانگا منڈی کے لاکھوں شہری سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت کے منتظر، عدالتی حکم کے باوجود ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور تا مانگا منڈی الیکٹرک بس سروس چلائی جائے.
