دیپالپور(وائس آف ایشیا)منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں احمد نگر لادھوکا میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے خدا یار وٹو شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

