نواب صادق محمد خان عباسی عظیم رہنما تھے، یرسٹر سارہ علی سید

نواب صادق محمد خان عباسی عظیم رہنما تھے۔ جن کا ایثار، بے مثال حب الوطنی اور پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا ایک روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری ساؤتھ پنجاب بیرسٹر سارہ علی سید نے 24 مئی کو محسن پاکستان، نواب سر صادق محمد خان عباسی (خامس) کے یوم وفات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواب آف بہاولپور تاریخ اسلام اور تحریک پاکستان کا وہ درخشندہ ستارہ ہیں جن کی قربانیوں کے بغیر قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تھا۔ نواب صادق محمد خان عباسی نے نوزائیدہ مملکت خداداد کو اس وقت سہارا دیا جب پاکستان معاشی اور انتظامی مشکلات کا شکار تھا۔نواب آف بہاولپور نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف اپنی ریاست کے تمام وسائل پاکستان کے قدموں میں نچھاور کیے بلکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مہاجرین کی آباد کاری اور ملکی خزانے کو مستحکم کرنے کے لیے دل کھول کر مالی امداد فراہم کی۔ ان کا یہ ایثار تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن بھی اسی تاریخی فکر کا تسلسل ہے جس کا مظاہرہ نواب صادق عباسی نے کیا تھا یعنی ایک خودمختار، غیور اور فلاحی ریاست کا قیام۔ ماضی کے روایتی حکمرانوں نے نواب آف بہاولپور جیسے عظیم محسنین کے وژن کو پس پشت ڈال کر ملک کو بیرونی قرضوں اور غلامی کی دلدل میں دھکیلا جبکہ پی ٹی آئی ملک کی حقیقی آزادی اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہی ہے۔نواب صادق محمد خان عباسی نے بہاولپور میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کا جو بے مثال نظام قائم کیا تھا، وہ آج کے حکمرانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی محرومیوں کے خاتمے اور نواب صاحب کے عوامی فلاح کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح کاربند ہے تاکہ اس خطے کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلایا جا سکے۔بیرسٹر سارہ علی سید نے کہا کہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نواب صادق محمد خان عباسی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نواب آف بہاولپور کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے اور عمران خان کی قیادت میں ایک ایسے پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے جو سچائی، انصاف اور حقیقی جمہوریت پر مبنی ہو، جہاں فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top