ملتان، تحفظ اموروز اداری سورج میانی کا محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس امام بارگاہ شیر شاہ سورج میانی میں منعقد

ملتان (نمائندہ خصوصی) تحفظ اموروز اداری سورج میانی کا محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس امام بارگاہ شیر شاہ سورج میانی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ممبر ضلعی امن کمیٹی، چیئرمین تحفظ اموروز اداری سورج میانی اور سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران جنوبی پنجاب مخدوم سید ظہور حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں تحفظ اموروز اداری کے ممبران کے علاوہ تمام روایتی جلو سوں کے لائسنس داران اور با نیان نے شرکت کی۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ایس پی گلگشت سیف اللہ کھوکر کی ہدایت پر اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل ملتان خالد جاوید، ایس ایچ او تھانہ صدر آصف ڈوگر، سیکیورٹی آفیسر وقار حسین شاہ، سپیشل برانچ سے ولی محمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس سے مخدوم سید ظہور حسین شاہ نے کہا، سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایام محرم الحرام کو مکمل عقیدت، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا تاکہ جلوسوں کا پرامن انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ اور انتظا میہ کو محرم الحرام کے راستوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء میں حاجی محمد رضا جعفری، حاجی مظفر عباس خدام، حاجی محمد سلطان صدیقی، پروفیسر احمد عباس جعفری،محمد یونس صدیقی، رجب علی صدیقی، سید آغانجف علی شاہ، سید حسن علی شاہ، سید آغا حسین شاہ، سید علی حسین شاہ، سید باقر شاہ سید مہتاب حسین عابدی، سید مر علی نقوی، عاشق حسین بونا، خلیق محمد رمضان، سید شاہد عباس کاظمی (رسول پور)، حاجی محمد ثقلین صدیقی، مولانا محمد عباس مہدی، حاجی اعجاز حسین، سید عرفان شاہ، محمد اسحاق صدیقی، سید فرخان شاہ، حاجی فضل حسین، سید قصور علی شاہ، سید غلام حسین شاہ، محمد جاوید لال، علی مرتضیٰ،محمد لیاقت صدیقی، اقبال حسین صدیقی، سید اسد عباس نقوی، سیدثمر عباس شاہ، منظور حسین بلوچ، عاشق حسین سورہ، مشتاق حسین، ڈاکٹر فلک شیر، محمد سلطان صدیقی، ذیشان اقبال، سید قمرشاہ، غلام جعفر علی حیدر ولد خضر عباس، حسین مرتضیٰ، شان علی، حاجی اعجاز حسین صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

ملتان۔تحفظ اموروز اداری سورج میانی کا محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ شیر شاہ سورج میانی میں منعقدہ اجلاس میں مخدومسید ظہور حسین شاہ شمسی، ڈی ایس پی سرکل ملتان خالد جاوید، ایس ایچ او آصف ڈوگر، وقار حسین شاہ،سید محسن علی شاہ، محمد رضا جعفری، حکیم محمد سبطین صدیقی،سید آغا حسین شاہ شمسی، حاجی محمد ثقلین صدیقی، احمد عباس جعفری،محمد یونس صدیقی،رجب علی صدیقی، مظہر عباس خدام، سید مشاہد شمسی،ودیگر شریک ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top