پاکستانی حجاج کی واپسی کا مرحلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کی واپسی کا مرحلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
کراچی کے عازمین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز آج شام اپنے مقررہ وقت پر پہنچے گی

اسلام آباد:
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوگیا پہلی بعد از حج پرواز جدہ سے 114 حجاج کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور قومی ائیرلائن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top