دیپالپور (زاھد لکھوی سے)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دیپالپور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، عشرۂ ذی الحجہ کے پروگرامز اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے مہمانِ خصوصی محمد سرور چوہدری (صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب) اور عمران لیاقت بھٹی (صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب) تھے، جبکہ اجلاس کی صدارت حافظ احسان الٰہی وٹو (سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ) نے کی۔
اجلاس میں میاں شہزاد ڈولہ (ڈویژنل صدر فوکل پرسن تعلقاتِ عامہ)،
ڈاکٹر وسیم شوکت (صدر مسلم یوتھ لیگ ضلع اوکاڑہ)،
میاں جاوید اقبال وٹو (سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی دیپالپور) زاھد مقصود لکھوی میڈیا کوآرڈینیٹر مرکزی مسلم لیگ تحصیل دیپالپور
سمیت تحصیل دیپالپور کے تمام جنرل سیکرٹریز، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عشرۂ ذی الحجہ کے دوران تحصیل بھر میں تکبیراتِ تشریق، دینی اجتماعات اور شعائرِ اسلام کے فروغ کے لیے خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت منظم انداز میں مستحق اور نادار خاندانوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی فلاحی مہم بھی چلائی جائے گی۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت، دینی شعور اور سماجی فلاح کے میدان میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی اور معاشرے کے کمزور طبقات کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
