🇵🇰 پاکستان میں رہنے والے ہر نوجوان اور بزرگ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے گزارش ہے کہ
اپنے ملک کے حالات کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
سوشل میڈیا پر اپنے قومی اور خاص کر سیکیورٹی اداروں پر بے مقصد سیاسی تناظر ،پسند ناپسند کے حوالے سے تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ سیاستدان کسی کے کچھ نہیں لگتے ۔تجربے کی بات ہے کہ جب کبھی کوئی پریشانی کا دکھ کا لمحہ آن پڑتا ہے تو جن کیلئے مرنے کٹنے کی حد تک آپ پہنچے ہوتے ہیں یہ اس وقت نظر بھی نہیں آتے ۔
چل چلاؤ اور مفاد پرستی کا دور ہے ۔جو لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر اپنی سخت آراء ، اداروں کو مغلظات دینے کا سلسلہ چلا رہے ہیں شاید وہ اندرونی حالات سے واقف نہیں اس لیے ان سے مقابلہ مت کریں ۔ والدین سے بھی یہی التماس ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔ کوئی شے پسند نہیں آتی تو اس پر غلیظ گفتگو ، تنقید سے بہتر ہے کہ اگنور کریں ۔ ملک ،سیاست اور سرحدوں کے معاملات چلانا ،برداشت کرنا انہی کا کام ہے جو بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔
اپنے ملک ،اپنے اداروں اپنے شہداوں اور غازیوں کی قدر کریں اور بلا وجہ سیاسی دشمنیوں کو اتنا بیباک نہ بنائیں کہ پھر مسائل کا حل نکالنا ناممکن نظر آئے ۔
ہم سب نے اسی ملک میں رہنا ہے ،اللہ پاک کا دیا انمول تحفہ اسی ملک کی صورت ہمیں عطا ہوا ہے اس کی قدر کریں ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے ۔ آمین
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
