پنجاب حکومت فنکاروں کیلئے الگ ہائوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شروع کرے’ لاشانہ

پنجاب حکومت فنکاروں کیلئے الگ ہائوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شروع کرے’ لاشانہ
فنکاروں کی مالی معاونت کے لئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کیا جائے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو
لاہور( وائس آف ایشیا) اداکارہ لاشانہ نے پنجاب حکومت سے فنکاروں کیلئے الگ سے ہائوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مزید نیک نامی کا باعث بنے گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اوراسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکار ساری زندگی فن کے لئے وقف کر دیتے ہیں لیکن انہیں بڑھاپے میں کوئی سہارا میسر نہیں آتا ۔اس لئے حکومت فنکاروں کیلئے الگ سے ہائوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شروع کرے تاکہ فنکاروں کو اپنی چھت بھی میسر آ سکے ۔ اسی طرح فنکاروں کوسرکاری ہسپتالوںمیں علاج معالجے کی مفت سہولیات بھی ہونی چاہئیں تاکہ انہیں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت فنکاروں کیلئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کیا جائے جس میں ہر سال اضافہ ہونا چاہیے تاکہ فنکاروں کی مالی معاونت کی جاسکے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top