پی ٹی ایف، پلے ٹینس کورس کا اختتام جمعرات کو ہوگا
آئی ٹی ایف ڈویلپمنٹ آفیسر جوناتھن اسٹبز کورس سپروازر ہیں
اسلا مآباد (وائس آف ایشیا)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پلے ٹینس کورس کا اختتام (کل)جمعرات کو ہوگا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری یہ کورس پی ٹی ایف کوچ ایجوکیشن پروگرام کا حصہ ہے جس میں ملک بھر سے 24 شرکا حصہ لے رہے ہیں، جنہیں ٹینس کے فروغ اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ آفیسر جوناتھن اسٹبز اس کورس کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل نے امید ظاہر کی کہ یہ کورس پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
٭٭٭٭٭
