کراچی، لیاری میں کریکر حملے کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

کراچی، لیاری میں کریکر حملے کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح اور ریاستی ذمہ داری ہے، ضیاء الحسن لنجار

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں کریکر دھماکے کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے جامع تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح اور ریاستی ذمہ داری ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top