گرفتاری سے قبل پولیس نے کہا جب چھاپہ ماریں تو آپ نے مسکرا کر دروازہ کھولنا ہے، انمول پنکی کا عدالت کے سامنے انکشاف

گرفتاری سے قبل پولیس نے کہا جب چھاپہ ماریں تو آپ نے مسکرا کر دروازہ کھولنا ہے، انمول پنکی کا عدالت کے سامنے انکشاف
اگر آپ ہمارے بتائے ہوئے طریقے پر عمل نہیں کریں گی تو آپ کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ملزمہ کا بیان
کراچی (وائس آف ایشیا) منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی پیشی پر کمرہ عدالت میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، ملزمہ پنکی نے انکشاف کیا کہ جب ان کو گرفتا کیا گیا تو پولیس کی جانب ان کو ہدایت کی گئی کہ آپ مسکرا کر گرفتاری دینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمہ پنکی سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ کو کہا تھا کہ جب چھاپہ ماریں تو مسکرا کردروازہ کھولنا؟ اس پر ملزمہ انمول پنکی کا کہنا تھا کہ جی ہاں بالکل گرفتاری سے مجھے پولیس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ جب پولیس ٹیم آپ کو گرفتار کرنے آئے تو آپ نے مسکراتے ہوئے دروازہ کھولنا ہے، اگر آپ ہمارے بتائے ہوئے طریقے پر عمل نہیں کریں گی تو آپ کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ملیر کورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں درج کیس کی سماعت میں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ 14 روز کے اندر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے مزید ریمانڈ درکار ہے۔ پراسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس میں مزید کارروائی آئندہ سماعت پر ہوگی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top