🔺 ٹرمپ ایران جنگ سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہے ہيں ، سابق امریکی وزیر خارجہ

🔺 ٹرمپ ایران جنگ سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہے ہيں ، سابق امریکی وزیر خارجہ
🔹 امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتائج واقعی سنگین ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
🔹 بلنکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کو اس وقت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے: ایک طرف قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور دوسری طرف اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

🔹 بلنکن، جو سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، نے خبردار کیا کہ معاملہ صرف مہنگائی تک محدود نہیں بلکہ اب اشیاء کی دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

🔹 بلنکن کے مطابق، آخرکار کسی نہ کسی معاہدے کی ضرورت ہوگی، تاہم اس وقت ایران مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top