نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے حاجی نواب خان

…
نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے حاجی نواب خان
سوات (وائس آف ایشیا)تحصیل کونسل سوات کے سابق رکن اور مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ وہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھیرئی فٹ بال گرائونڈ میں جاری عرفان الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کے تفریحی ماحول کی سہولیات فراہم کرے تاکہ ہماری نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے بچ سکے۔ انہوں نے مانیار فٹ بال کلب کو شہباز فٹ بال کلب کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے مانیار فٹ بال کلب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مانیار کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top