چنیوٹ۔ (وائس آف ایشیا)مدرسہ امیر حمزہ میں حفظ قرآن کی تکمیل،حافظ بننے والے بچے نے قرآت کیساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی۔پروقار تقریب میں قاری حق نواز نواز رحیمی ،قاری زید رحیمی،سید نور الحسن شاہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ،وقار گھمن نے شرکت کی۔منعقدہ تقریب میں شیخ غلام مرتضی ,،شیخ افتخار فخری سابق جونسلر،میاں عامر پرنس ،مہر وقار خان چیئرمین مسلم لیگ ن تحصیل چنیوٹ ،رانا کاشف اقبال ایجوکیشن لسٹ ،ندیم راجہ شریک ہوئے۔مقامی مدرسے کے مختلف
بچوں نے تلاوت قرآن پاک اور حمد و ثناء سے تقریب کو چار چاند لگائے،رانا راشد اقبال چیف انسٹرکٹر ایگل جم سمیت معزز مہمانان کی بھر پور شرکت ہوئی۔ حافظ ،رانامحمد زین العابدین نے تھوڑے عرصہ میں قرآن پاک یاد کر کے سینے میں محفوظ کیا،قاری حق نواز رحیمی کی رقت آمیز دعا،بچے کے والد صحافی رانا شہزاد اقبال و فیملی کی درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر سید نور الحسن شاہ نے کہا کہ اسلام کی بنیادی احساس یہاں سے شروع ہو کر یہی پر ختم ہو جاتی ہے ،اسلام میں اساتذہ کرام کی بڑی اہمیت ہے یہ اپنے خون پسینے اور زر سے یہ پودے راسخ العقیدہ کر کے پروان چڑھاتے ہیں جس کا اجر عظیم ہے انہوں نے اجتماع میں موجود بچوں کو اپنے والدین اور اساتذہ کی تعظیم پر دنیا و آخرت کی کامیابی کی کنجی قرار دیا۔مدرسہ ھذا کے قاری حق نواز رحیمی نے کہا کہ یہ ایسی خدمت و سعادت ہے جس پر دنیا کی ہر چیز قربان ہے اس پاک دھرتی میں حفاظ کی تربیت و تعلیم پر ہم اپنی زندگیاں لگائے بیٹھے ہیں جسکا اجر صرف پاک پاک پروردگار سے لینا ہے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچے بلا خوف و خطر مدرسہ امیر حمزہ میں داخل کروائیں انشاللہ حافظ قرآن ہم بنائیں گے،قاری زید رحیمی نے کہا کہ ابتک سینکڑوں بچے ملک و قوم کی خدمت حافظ قرآن بن کر کر رہے ہیں ،وقار گھمن نے کہا کہ یہ روح پرور اجتماع دیکھ کر دلی سکون ملا،رانا محمد زین العابدین کا حافظ بننا اسکے لئے دین و دنیا کی کامیابی ثابت ہو گا۔رانا شہزاد اقبال نے کہا اساتذہ قاری حق نواز رحیمی اور قاری زید کا حافظ بنانے میں اہم کردار ہے انہوں نے یہ احسان ہماری نسلوں پر کیا ہے جسکے لئے بہت مشکور ہیں
