آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز 2026ـ27 میں صرف ایک پاکستانی شامل

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز 2026ـ27 میں صرف ایک پاکستانی شامل
آئی سی سی سلیکشن پینل نے امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی، پروفیشنلزم اور تھرڈ امپائرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا
دبئی (وائس آف ایشیا)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2026ـ27 سیزن کیلیے ایلیٹ پینل آف امپائرز اور میچ ریفریز کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سالانہ جائزے اور انتخابی عمل کے بعد موجودہ پینل میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی سلیکشن پینل نے امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی، پروفیشنلزم اور تھرڈ امپائرنگ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موجودہ ارکان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سیزن 2026ـ27 کے ایلیٹ امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔میچ ریفریز پینل میں جیف کرو (نیوزی لینڈ)، رنجن مدوگالے (سری لنکا)، اینڈی پائی کرافٹ (زمبابوے)، رچی رچرڈسن (ویسٹ انڈیز) اور جواگل سری ناتھ (بھارت) موجود ہیں۔امپائرز میں کمار دھرماسینا (سری لنکا)، کرسٹوفر گیفانی (نیوزی لینڈ)، ایڈرین ہولڈاسٹاک (جنوبی افریقا)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (انگلینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)، نتن مینن (بھارت)، الاؤالدین پالیکر (جنوبی افریقا)، احسن رضا (پاکستان)، پال ریفل (آسٹریلیا)، شرف الدولہ ابن شاہد (بنگلادیش)، روڈنی ٹکر (آسٹریلیا)، ایلکس وہارف (انگلینڈ) شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top