دیپالپور ( سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے منشیات برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کڑی سزائیں سنا دیں تفصیلات کے مطابق دیپالپور ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اسلام کو 20 سال اور احمد فرید کو 09 قید کی سزائیں سنا دیں مجرم محمد اسلام پر 8 لاکھ روپے اور احمد فرید پر 80 ہزار روپےجرمانہ بھی عائد کیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 اور 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی مجرمان کو تھانہ حویلی لکھا اور بصیر پور پولیس نے گرفتار کیا پولیس نےمجرم محمد اسلام سے 10 پیکٹ اور احمد فرید سے 2 پیکٹ چرس برآمد کی تھی ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ، شاباش دی
