آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
محمد رضوان ڈراپ، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر قومی ٹیم میںشامل
لاہور(وائس آف ایشیا)آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان کو ڈراپ کرکے محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر قومی ٹیم میںشامل کیا ہے۔بیٹنگ کنگ بابر اعظم، فاسٹ بولرنسیم شاہ، آل راﺅنڈر شاداب خان اوراسپن بولر سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان بیماری جبکہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور فخر زمان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بلے باز صائم ایوب اور فخر زمان تاحال انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے جس کے باعث انہیں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جبکہ سلمان علی آغا (نائب کپتان) ہوں گے۔16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، حارث رو¿ف، معاذ صداقت، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، شاداب خان، شامل حسین ،سفیان مقیم ، احمد دانیال، عرفات منہاس، محمد غازی غوری اور روحیل نذیرشامل ہیں ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top