عبداللہ طاہر ( ق_ت_ل )کیس میں بڑی پیش رفت
پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے مبینہ ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا، جبکہ گرفتار ملزمہ مبینہ شوٹر کی دوست بھی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو سیالکوٹ سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی کئی افراد کو ہنی ٹریپ کرچکی ہے۔
عبداللہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
