محلہ رحمن آباد گلی نمبر 4 پرانا شجاع آباد روڑ کے رہائشی بیٹی کو نہ ملنے دینے ،بہو کو بازیاب کروانے اور گھر سے زبردستی نقدی زیورات اٹھاکر لیجانے کیخلاف احتجاج کیا

ملتان ( ) محلہ رحمن آباد گلی نمبر 4 پرانا شجاع آباد روڑ کے رہائشی بیٹی کو نہ ملنے دینے ،بہو کو بازیاب کروانے اور گھر سے زبردستی نقدی زیورات اٹھاکر لیجانے کیخلاف احتجاج کیا اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔محلہ رحمن آباد کی بیوہ خاتون صائمہ بی بی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں نے اپنی بیٹی سدرہ کی شادی وٹہ سٹہ پر اپنے بھائی محمد عاصم کے بیٹے محمد تنویر سے ہوئی اور میرے بیٹے حسنین کی شادی عاصم کی بیٹی سے ہوئی شادی کے ایک ہفتہ بعد ہی میرا بھائی عاصم گھر آیا اور زبردستی میری بہو کو اپنے ساتھ لے گیا جبکہ جاتے ہوئے عاصم گھر سے نقدی 50ہزار چاندی کے زیورات وغیرہ سمیت جہیز کا سامان اٹھاکر لے گیا اور آج تک مجھے اپنی بیٹی کو ملنے نہیں دیا اور نہ ہی میری بہو کو واپس گھر بھیجا ۔بیوہ خاتون نے مزید کہا کہ عاصم نے ہمارے پلاٹ سے اینٹیں بھی مبینہ چوری کرلی اور الٹا ہمیں ہی حراساں و پریشان کرنا شروع کردیا جس کی پشت پناہی پولیس ملازم کررہے ہیں ۔10/5/2025کو عاصم ساتھیوں کے ہمراہ آیا گھر میں میرے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا عاصم نے مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے کپڑے پھٹ گئے میرے شور شرابہ پر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر عاصم ساتھیوں سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔بیوہ خاتون نے کہا کہ میں واقعہ کی اطلاع تھانہ قطب پور پولیس کو دی اور درخواست جمع کرائی مگر تاحال کارروائی نہ ہوسکی سی پی او صادق علی ڈوگر کو بھی درخواست گزاری کی اس کے باوجود پولیس کارروائی سے گریزاں دکھائی دی ۔ بیوہ خاتون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر میری بہو کو بازیاب کروایا جائے بیٹی کو ملنے دیا جائے اور نقدی و زیورات واپس کروائے جائے وگرنہ ضلع کچہری کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجاوں گی جس کی ذمہ داری عاصم اور پولیس پر عائد ہوگی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top