معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرکی برسی جمعرات کو منائی گئی

معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرکی برسی جمعرات کو منائی گئی
فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا
اسلام آباد(وائس آف ایشیا)پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی پانچویں برسیجمعرات14مئی کو منائی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انکل سرگم کی یاد تازہ کی گئی۔فاروق قیصر(انکل سرگم) 31اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ
کتابیں بھی لکھیں۔فاروق قیصر کو 1970میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ فاروق قیصر
المعروف انکل سرگم 14مئی2021کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top