پاک چین اقتصادی راہداری کے پیچھے کارفرما حقیقی روح
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے پیچھے کارفرما حقیقی روح کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ورکرز کو قوم کے “اصل ہیرو” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف سڑکوں اور پلوں کا نام نہیں بلکہ یہ عزم، استقامت اور ایک مشترکہ وژن کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کو آگے بڑھا رہا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سی پیک کی کامیابی ان ہزاروں محنت کشوں، انجینئرز اور ماہرین کی مرہونِ منت ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنے غیر متزلزل عزم سے اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد ہر لحاظ سے سی پیک کے اصل ہیرو ہیں۔
