پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلہ دیش نے سیریز میں کلین سویپ کرلیا
پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 ڈھیر 78 رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا
ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے، کپتان شان مسعود کی میڈیا سے گفتگو
سلہٹ(وائس آف ایشیا) بنگلا دیش دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو 78رنزسے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی ، مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ ،مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 71، 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز کی شکست دی تھی۔
٭٭٭٭٭
