ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محی الدین وانی کو اضافی چارج مل گیا

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محی الدین وانی کو اضافی چارج مل گیا
اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارچ سونپ دیا۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گروپ کے گریڈ 20کے افسر محمد یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری طور پر ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گی ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے جو تین ماہ کی مدت یا مستقل ڈی جی کی تقرری تک ہو گا۔ محی الدین وانی کا شمار کھیل دوست شخصیت کے طور پرہوتا ہے جنہیں حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں بھی دے رکھی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top