پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل،اداکارہ زاہدہ خان کالاہور پریس کلب کا دورہ
ویڈیو گانے میں ماڈلنگ کے لئے لاہور آئی تھی ، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ‘ گفتگو
لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل،اداکارہ اور صحافی زاہدہ خان نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ،صدر کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن طاہر بخاری،سینئر جرنلسٹ تمثیلہ چشتی،طارق شفیع اور دیگر صحافیوں نے پریس کلب آمد پر زاہدہ خان کو خوش آمدید کہا ۔زاہدہ خان نے بتایا کہ ان کے آبا ئواجداد کا تعلق جھنگ سے ہے تاہم وہ یو کے میں پلی بڑی ہیں، وہ مانچسٹر میں ایک صحافتی ادارے سے منسلک ہیں،اس کے علاوہ گزشتہ سات برس سے ماڈلنگ اور اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔زاہدہ خان نے بتایا کہ میں ایک ہفتے کے دورے پر لاہور آئی ہوں،یہاں میں نے ایک ویڈیو گانے میں ماڈلنگ کی ہے جس کی ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے اسے بہت جلد سوشل سے ریلیز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے لاہور پریس کلب آ مجھے بہت خوشی ہوئی،میں یہاں ملنے والی عزت افزائی کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔