سابق عالمی نمبر ایک اور ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کا دورہ ذاتی مصروفیات کے باعث موخر
پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی محمد شعیب نے 20سا ل بعدسنگلز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ سابق عالمی نمبر ایک اور ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کا دورہ ناگزیر ذاتی مصروفیات کے باعث موخر کر دیا گیا ہے انہیں فوری طور پر کہیں اور موجود ہونا ضروری ہو گیا جس کے باعث وہ اس وقت پاکستان کا سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ان کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے اس کا مکمل احترام کیا ہے۔دوسری جانب ٹورنامنٹ اور تمام شیڈول سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ڈبلز ایونٹ میں قومی سطح پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی محمد شعیب نے سنگلز فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو کہ آئی ٹی ایف فیوچرز ایونٹ میں 20 سال بعد پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ٹینس شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور تعداد میں آ کر اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، جو اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔